اتوار, دسمبر 29, 2024
اشتہار

جماعت اسلامی کے سینیٹر غزہ کے قریب پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے غزہ کےقریب مصری ایئر بیس سے ویڈیو بیان کر دیا۔

سینیٹرمشتاق احمد خان نے کہا کہ غزہ جانا چاہتا ہوں لیکن مصری حکام نےروکا ہوا ہے کئی دنوں سے کوشش کر رہا ہوں لیکن اجازت نہیں مل رہی، میری خواہش ہےکہ غزہ کےلوگوں سےاظہاریکجہتی کر سکوں۔

انہوں نے کہا کہ پورا عالم اسلام غلام بنا ہوا ہے صرف غزہ آزاد ہے استعمار نے ہماری راہ میں لکیریں کھینچی ہوئی ہیں جو رکاوٹ ہیں غزہ کےشہیدوں، زخمیوں کیساتھ اظہاریکجہتی کرنے آیا ہوں۔

- Advertisement -

ایکس پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ غزہ رفح کراسنگ سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر العریش ہوائی پٹی پر پاکستان سے تقریباً 90 ٹن امدادی سامان غزہ لے جانے کے لیے حلال احمر مصر کے حوالے کیا، مصر میں پاکستانی سفارتی عملہ اس موقع پر موجود تھا۔

اس سے قبل پاکستان سے 81 ٹن انسانی اور طبی امداد لے کر ایک خصوصی طیارہ 19 اکتوبر 2023 کو مصر کے العریش بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں