21.7 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

واٹس ایپ پر ایچ ڈی فوٹوز بھیجنے کا فیچر آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کیلیفورنیا: میٹا کی مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے درمیان ایچ ڈی فوٹوز کے تبادلے کیلیے زبردست فیچر متعارف کروا دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایچ ڈی فوٹوز بھیجنے کے فیچر کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا تاہم اسے بہت جلد تمام استعمال کرنے والوں کیلیے دستیاب کر دیا جائے گا۔

کمپنی کی جانب متعارف کروائے گئے اس فیچر کا شدت سے انتظار کیا جا رہا تھا کیونکہ اس سے قبل جب ایک صارف دوسرے کو کوئی تصویر بھیجتا تھا تو اس کی کوالٹی گر جاتی تھی۔

- Advertisement -

متعلقہ: واٹس ایپ کا مصنوعی ذہانت پر مبنی فیچر لانے کا اعلان

ایچ ڈی فوٹوز فیچر کے استعمال کا طریقہ کار:

1- سب سے پہلے پلے اسٹور یا ایپل اسٹور میں جا کر واٹس ایپ کو اپڈیٹ کریں تاکہ نیا فیچر اس میں نمودار ہو جائے۔

2- اب واٹس ایپ کھول کر کسی دوست سے کی گئی چیٹ میں جائیں۔

3- اس میں Attachment کے آپشن پر کلک کریں تو آپ کو سامنے سے دو آپشنز دیے جائیں گے: Standard اور HD Photos۔

4- ایچ ڈی فوٹوز بھیجنے کیلیے HD Photos کے آپشن کا انتخاب کریں اور بھیج دیں۔

واٹس ایپ پر ایچ ڈی فوٹوز بھیجنے کا فیچر آگیا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں