منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کیلیے صدر اور وزیراعظم کو مراسلے ارسال

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب میں سیاسی صورتحال انتہائی پیچیدہ ہوگئی ہے اور وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کیے جانے کے بعد اب گورنر کو عہدے سے ہٹانے کیلیے صدر اور وزیراعظم کو مراسلے ارسال کر دیے گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر پنجاب کی جانب سے رات گئے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کیے جانے کے بعد صوبے میں سیاسی ہنگامی خیزی مزید بڑھ گئی ہے۔ ایک جانب وزیراعلیٰ کی جانب سے گورنر کے اقدام کو عدالت میں چیلنج کر دیا گیا ہے تو دوسری جانب حکومت پنجاب نے گورنر بلیغ الرحمٰن کے خلاف بڑا اقدام بھی اٹھا لیا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے گورنر بلیغ الرحمٰن کو ان کے عہدے سے ہٹانے کیلیے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف کو مراسلے ارسال کر دیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گورنر بلیغ الرحمان نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کر کے آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔

مراسلے میں استدعا کی گئی ہے کہ صدر پاکستان گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیں۔

مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گورنر بلیغ الرحمٰن کو عہدے سے نہ ہٹایا گیا تو اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی قانونی ٹیم نے گورنر پنجاب کے خلاف آرٹیکل 101 کے تحت کارروائی کیلیے عمران خان سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کیخلاف عدالت میں درخواست دائر

دوسری جانب ماہر قانون اظہر صدیق ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اپنا حلف توڑا ہے۔ ان کی اس آئین شکنی پر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں