معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے عوام سے کہا ہے کہ کوروناویکسین کیلئےعوام صرف شناختی کارڈ نمبر بھیجیں نام نہیں۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ موبائل فون نمبرپرویکسین کاکوڈبھیجاجائےگا، کوشش ہے سب سےپہلےزیادہ عمروالےلوگوں کو کورونا ویکسین لگائی جائے۔
ڈاکٹرفیصل سلطان نے بتایا کہ 60سال سےاوپرکےلوگوں کوویکسین جلدلگادی جائےگی، پاکستان کےپاس کافی مقدار میں کوروناویکسین آجائےگی، کوروناویکسین کاڈیٹابیس ہم خودمینٹین کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ دیکھ رہےہیں کوروناکی دوسری ڈوزکب لگائی ہے صدرمملکت نےکوروناویکسین کیلئے خود کو رجسٹرڈکیاہے،میں فرنٹ لائن ورکرنہیں ہوں اس لئےمیں ابھی تک ویکسین نہیں لگائی۔
معاون خصوصی نے کہا کہ بطورڈاکٹرمیں نےویکسین کیلئےخودکورجسٹرڈکرایاہے مناسب نہیں تھاکہ میں پہلے خودویکسین لگاؤں جب باری آئےگی تومیں پھرکوروناویکسین لگاؤں گا پاکستان کےپاس کافی تعدادمیں کوروناویکسین آجائےگی۔