جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

اپنی بیٹیوں کو فوج میں بھیجیں، بھارتی آرمی چیف کی اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ سہاگ چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ لڑکیاں مسلح افواج میں شمولیت اختیار کریں۔

بھارتی خبررساں ادارے ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی آرمی چیف نے سالارِاعظم بننے کے بعد ہریانہ کے ضلع جگھڑ میں واقع اپنے گاؤں بشان کا پہلا دورہ کیا۔

اپنے آبائی گاؤں میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’اپنی بیٹیوں کو اعلیٰ تعلیم اورمواقع فراہم کریں کہ مستقبل میں وہ لڑکوں کی طرح ملک کی مسلح افواج میں خدمات انجام دیں سکیں۔

بھارتی آرمی چیف کے اس دورے کے موقع پران کا شانداراستقبال کیا گیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ’’اگرمیں بشان کے درختوں کے نیچے پڑھ کر آرمی چیف بن سکتا ہوں تو آپ بھی کچھ بھی بن سکتے ہیں‘‘۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ چاہتے ہیں آرمی میں جنرل کے عہدے پرزیادہ سے زیادہ افراد دیہاتوں سے فائزہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں