اتوار, دسمبر 29, 2024
اشتہار

سینیٹ‌ انتخابات میں‌ اپ سیٹ، وزیراعظم عمران خان کا ایوان سے متعلق اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سینیٹ انتخابات میں بڑے اپ سیٹ کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کردیا۔

سینیٹ انتخابات میں بڑے اپ سیٹ کے بعد حکومتی وزرا  کی مشترکہ پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عوام اور تحریک انصاف کے کارکنان سینیٹ انتخابات کے نتائج کے بعد مایوس نہ ہوں، وقت آنے پر سب معلوم ہوجائے گا کہ کون کہاں کھڑا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اپ سیٹ کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ایوان سے اعتمادکاووٹ لینےکا اعلان کیا ہے۔

- Advertisement -

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ’ہمیں اندازہ تھا کہ ضمیر کے سودا گر جمہوریت کے نام پر اراکین کے ضمیر خریدیں گے اور سینیٹ انتخابات میں منڈی لگے گی جہاں اراکین کی خرید و فروخت کی جائے گی‘۔

مزید پڑھیں: سینیٹ الیکشن : یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پر حکومت کا بڑا اعلان

وفاقی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ یوسف رضا گیلانی کی نشست پر بھرپور خرید و فروخت ہوئی جبکہ قومی اسمبلی میں خاتون ممبر کی نشست پر اپوزیشن نے کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی، اسی وجہ سے اُس نشست پر ہم کامیاب ہوئے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ’آج کے نتائج سے ثابت ہوگیا کہ وزیراعظم کو مؤقف درست تھا، ہم نے اپوزیشن کو پیش کش کی تھی کہ آئیں ہم ہارس ٹریڈنگ کو ختم کریں اور خفیہ بیلٹنگ کا راستہ روکیں، ہم نےآئینی ترمیم کی کوشش کی اور ایک بل ایوان میں لائے مگر عوام نے دیکھا کہ اپوزیشن نےکس طرح بل کی مخالفت کی،ہم نےسپریم کورٹ کےفیصلےکو کھلےدل سےقبول کیا‘۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ’الیکشن کمیشن سینیٹ انتخابات میں شفافیت رکھنے میں ناکام رہا کیونکہ الیکشن سے ایک دن پہلے چند ویڈیوز اور آڈیوز میڈیا پر نشر ہوئیں، جس پر فوادچوہدری نے ذمہ داری کامظاہرہ کرتےہوئے الیکشن کمیشن کا دروازہ کھٹکھٹایا،الیکشن کمیشن پر ذمہ داری تھی کہ وہ شفافیت کو برقرار رکھتا اور معیار پر پورا اترتا مگر ایسا نہیں ہوا‘۔

وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر ارکان ناراض تھے تو کھل کر اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیتے جیسے سندھ میں ناراض ہونے والے دو ارکان نے فیصلہ کیا، ہم کہتےہیں اخلاقیات ہونی چاہیےکھل کر کہیں نوٹ کو ووٹ دے رہا ہوں، سپریم کورٹ نےآئین کی تشریح کی اُسے ہم نے تسلیم بھی کیا‘۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ الیکشن میں بڑا اپ سیٹ، یوسف رضاگیلانی کامیاب

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ’عمران خان نےکہا وزیراعظم تب ہوں جب ایوان کااعتماد حاصل ہو، آئینی طریقہ کار کے مطابق اب عمران خان اعتماد کا ووٹ لیں گے ‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں