ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

انتخابات ملتوی ہونے پر سینیگال میں ہنگامے پھوٹ پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

ڈاکار: مغربی افریقی ملک سینیگال میں انتخابات ملتوی ہونے پر تشدد ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں، ہنگاموں میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی افریقی ملک سینگال میں صدارتی انتخابات کے التوا پر مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں، دارالحکومت ڈاکار کی سڑکیں میدان جنگ کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

مظاہرین نے احتجاج کے دوران متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی، جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں، پولیس پر پتھراؤ بھی کیا گیا، جب کہ دارالحکومت ڈاکار میں سیکیورٹی فورسز نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور اسٹن گرینیڈ فائر کیے، بی بی سی کے مطابق شمالی شہر سینٹ لوئس میں جمعہ کو پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں ایک طالب علم کی موت ہو گئی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ سینگال میں صدارتی انتخابات 25 فروری کو ہونے تھے، لیکن ارکان پارلیمنٹ نے گزشتہ ہفتے اسے 15 دسمبر تک ملتوی کرنے کا بل منظور کر لیا ہے۔

اس سے قبل ملک کے صدر میکی سال نے انتخابات کو اس دلیل کے ساتھ غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا تھا، کہ صدارتی امیدواروں کی اہلیت کے تنازع کو حل کرنے کی ضرورت ہے، تاہم قانون سازوں نے بعد میں 10 ماہ کا التوا منظور کیا۔

سیاسی مخالفین اس اقدام کو جمہوریت کے گڑھ سینیگال کی ساکھ کے لیے خطرے کے طور پر تعبیر کر رہے ہیں، حزب اختلاف کے رہنما خلیفہ سال نے انتخابات میں تاخیر کو ’’آئینی بغاوت‘‘ قرار دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں