کراچی : چہروں پر مسکراہتیں بکھرینے والے سینئر اداکار ماجد جہانگیر علیل ہوگئے۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز و باصلاحیت سینئر اداکار ماجد جہانگیر شہر قائد میں واقع اپنی رہائش گاہ پر ہی زیر علاج ہیں۔
اداکار کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ماجد جہانگیر فالج کا شکار ہوئے ہیں، ڈاکٹروں نے رہائش گاہ پر بھی ان کا معائنہ کرکے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
اہل خانہ کی جانب سے عوام سے صحت یابی کےلیے دعاوں کی اپیل کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ ماجد جہانگیر نے پاکستان کے مقبول ترین مزاحیہ ڈرامہ سیرئل ففٹی ففٹی سمیت متعدد ڈراموں میں اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے ناظرین کو ہنسایہ ہے۔