تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

الیکشن کمیشن کے سینیئر افسر کا صدر مملکت کو خط، مداخلت کی اپیل

الیکشن کمیشن کے سینیئر افسر نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے الیکشن کمیشن کے معمولات میں مداخلت کی اپیل کر دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کے سینیئر افسر عرفان کوثر نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے الیکشن کمیشن کے معمولات میں مداخلت کی اپیل کر دی ہے۔

مذکورہ افسر نے الیکشن کمیشن سروس رولز کا ڈرافٹ جاری نہ ہونے کے خلاف صدر پاکستان، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کو خطوط ارسال کیے ہیں۔

عرفان کوثر نے الیکشن کمیشن افسران اور عملے کے سروس رولز نہ بنانے پر ان سے مداخلت کی درخواست کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ2017 میں الیکشن کمیشن کو اختیار دیا گیا کہ وہ افسران اور اہلکاروں کے سروس رولز بنائے تاہم الیکشن کمیشن تاحال یہ رولز بنانے میں ناکام ہے۔

اعلیٰ حکومتی حکام کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ جب تک الیکشن کمیشن رولز نہیں بتانا اس وقت تک صدر کی جانب سے جاری الیکشن کمیشن آفیسرز اور سرونٹ رولز 1989 نافذ العمل ہیں۔ ان رولز میں ترامیم کا اختیار بھی صدر مملکت پاس ہے چیف الیکشن کمشنر کے پاس نہیں۔

خط میں آگاہ کیا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر نے صدر رولز کے خلاف جاتے ہوئے ریٹائرڈ افراد کو پرکشش عہدوں پر فائز کیا۔ گریڈ 17 سے 20 تک کے افسران کی سنیارٹی لسٹ عام انتخابات پر شکوک و شبہات کو جنم دے رہی ہے لہذا الیکشن کمیشن کو فوری طور اپنے سروس رولز کا ڈرافٹ جاری کرنے کی ہدایات دی جائے۔

Comments

- Advertisement -