غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے سینئر کمانڈر ایمن نوفل شہید ہو گئے۔
خبرایجنسی کے مطابق ایمن نوفل حماس کے جنرل ملٹری کونسل کے رکن اور سینٹرل بریگیڈ کے کمانڈر تھے۔
ٹیلیگرام پر حماس کے مسلح ونگ نے کہا کہ "ایمن نوفل ‘ابو احمد’ جنرل ملٹری کونسل کے رکن اور سینٹرل بریگیڈ کے کمانڈر وسطی غزہ کی پٹی میں البریج کیمپ پر حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔
اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینی لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ اسرائیل کی جانب سے وحشیانہ کارروائیوں کا سلسلہ بھی تاحال جاری ہے، ایسے میں القدس بریگیڈ کے ترجمان نے اسرائیل کو واضح پیغام دیدیا ہے۔
ابو حمزہ نے کہا ہے کہ دشمن نے تمام مذہبی اور قانونی اصولوں سے تجاوز کرتے ہوئے ہماری مساجد، گھروں اور بچوں پر بمباری کرکے نفرت اور انتقام کو انتہا تک پہنچا دیا ہے لیکن اسرائیل تمام مظالم کے باوجود ہمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس فتح کے سوا کوئی اور راستہ نہیں ہے، ہمارا دشمن ہمیں زمینی حملے سے ڈرانے کی کوشش کررہا ہے، تو ہم یہ بتا دیں کے ہم نے تمہیں تمہارے گھر میں گھس کر شکست دی ہے تو سوچو کہ آگے کیا ہو گا؟ ۔