تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

بھارتی پولیس افسر مٹر اسمگلنگ کی کوشش میں پکڑا گیا

بھارت میں انڈین پولیس سروس کے سینئر افسر ایئر پورٹ پر سوٹ کیس میں مٹر اسمگل کرنے کی کوشش میں روک لیے گئے۔

ارون بوتھرا ریاست اوڈیشا کے ٹرانسپورٹ کمشنر ہی انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے سوٹ کیس کی تصویر پوسٹ کی ہے۔ یہ تصویر ریاست راجستھان کے جے پور ہوائی اڈے پر اُس وقت لی گئی جب سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں چیکنگ کے دوران سوٹ کیس کھولنے کا کہا۔

ایئر پورٹ پر موجود سکیورٹی اہلکاروں کو اندازہ نہین تھا کہ وہ سینئر پولیس افسر کے سوٹ کیس سے کیا برآمد کریں گے۔ سکیورٹی اہلکار سوٹ کیس کھولتے ہی حیران رہ گئے۔ انہوں نے اس میں تازہ مٹر دیکھے جو زیادہ مقدار مین موجود تھے۔

آئی پی ایس افسر ارون بوتھرا کے مطابق انہوں نے یہ مٹر جے پور میں 40 روپے فی کلو گرام کم قیمت میں خریدے کیوں کہ اوڈیشا میں مٹر کی قیمت زیادہ ہے۔

Jaipur Airport Security Ask IPS Officer To Open His Bag. You'll Never Guess What They Found Inside

انہوں نے خود ٹویٹ میں کہا کہ جے پور ایئر پورٹ کے سکیورٹی عملے نے مجھے سوٹ کیس کھولنے کا کہا۔ ٹویٹر صارفین اس پوسٹ پر اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے اور ہنستے ہوئے ایموجیز سے جواب دیے بھر گئے۔ پولیس افسر کی پوسٹ کو 68,500 سے زیادہ لائکس اور 4,000 ری ٹویٹس ملے۔

صارفین نے مٹر برآمد ہونے پر مزاق اور لطیفوں کے ساتھ تبصرہ کیا۔

Comments

- Advertisement -