ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

سینئر صحافی عارف نظامی انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں صحافت کا درخشندہ ستارہ غروب ہوا ، نامور پاکستانی صحافی اور سابق نگراں وفاقی وزیر عارف نظامی انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق عارف نظامی گزشتہ دو ہفتوں سے لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ آج خالق حقیقی سے جاملے۔

عارف نظامی انگریزی اخبار پاکستان ٹوڈے کے بانی و ایڈیٹر اور نوائے وقت اخبار گروپ کے بانی حمید نظامی کے بیٹے تھے۔

- Advertisement -

وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافی عارف نظامی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے، ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم نے لواحقین سے اظہار تعزیت اور مرحوم کے بلند درجات کی دعا کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی عارف نظامی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ عارف نظامی کی رحلت کا سن کر دل بجھ گیا ہے، ان سے طویل تعلق تھا، تحریک پاکستان میں عارف نظامی کےوالد حمیدنظامی اور میرےدادا،تایاہمسفر تھے، اسی تعلق سے ان سے وہی تعلق رہا جو خاندان کے بزرگوں سےہوتا ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی نامور صحاٖفی کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ نوائے وقت گروپ کے نظامی خاندان سے پانچ دہائیوں سے ایک ذاتی تعلق ہے، عارف نظامی صاحب کی رحلت میرے لئے کسی بھی ذاتی نقصان سے کم نہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو غریق رحمت کرے، ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

سابق آصف زرداری نے سینئرصحافی عارف نظامی کےانتقال پر اظہار افسوس کیا ہے، اپنے تعزیتی بیان میں آصف زرداری نے کہا کہ عارف نظامی کے انتقال کی خبر سن کر بہت رنجیدہ ہوں، مرحوم صحافت میں معتبر مقام رکھتےتھے۔

 

Comments

اہم ترین

مزید خبریں