منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

بھارت: اسلامو فوبیا کے خلاف احتجاج کرنے پر سینئر مسلم سیاستدان کا گھر مسمار

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں اسلاموفوبیا کے خلاف احتجاج کرنے پر سینئر مسلم سیاستدان کا گھر مسمار کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مودی کے مسلسل تیسرے دور اقتدار میں بھی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، مودی کے بھارت میں ہندوؤں نے مسلمانوں کی نفرت میں ہر حد پار کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلاموفوبیا کے خلاف احتجاج کرنے پر سینئر مسلم سیاستدان کا گھر مسمار کردیا گیا، بھارتی حکام نے مودی کے ہندو توا گڑھ مدھیہ پردیش میں سینئر مسلم سیاستدان حاجی شہزاد علی کا گھر مسمار کر دیا ۔

- Advertisement -

بھارتی پنڈت کی جانب سے توہین رسالت اور اسلاموفوبیا کے خلاف آواز اٹھانے پر مسلم سیاستدان کے سر سے چھت چھین لی گئی۔

کانگریس رہنما کے مطابق پنڈت رام گیری مہاراج کے خلاف کارروائی کے بجائے مسلم سابق کانگریس رہنما حاجی شہزاد علی کے گھر پر بلڈوزر چلانا شرمناک حرکت ہے۔ گزشتہ ہفتے پنڈت رام گیری نے تقریب سے خطاب کے دوران اسلام مخالف بیان دیا تھا۔

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ مسلمانوں کے سروں سے چھت چھین لینا شدید نا انصافی ہے، بلڈوزر کے ذریعے گھر مسمار کرنا مکمل طور پر ناقابل قبول ہے اسے ختم ہونا چاہیے۔

انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے مسلم نفرت میں گزشہ دو سالوں کے دوران 1 لاکھ 50 ہزار سے زائد گھر مسمار اور 7 لاکھ 38 ہزار لوگ بے گھر ہو چکے ہیں بھارت کے اس بھیانک چہرے کو عالمی سطح پر شدید نفرت اور تنقید کا سامنا ہے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں