تازہ ترین

’سینئر کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ کیخلاف آرام دینا چاہیے تھا‘

پاکستان کے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے شارجہ میں افغانستان کی ٹیم کے خلاف سیریز کے دوران ایک ہی وقت میں پانچ سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کی پاکستان کرکٹ بورڈ کی حکمت عملی پر تنقید کی ہے۔

ایک مقامی میڈیا نیوز چینل کو انٹرویو کے دوران وسیم نے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کی حمایت کا اظہار کیا لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسے اچانک ٹاپ فائیو کھلاڑیوں کو بینچ کرنے کے بجائے ایک مناسب پالیسی کے ذریعے بٹھانا چاہیے تھا۔

Senior players should have rested against NZ instead of Afghanistan: Wasim

انہوں نے کہا کہ ہوم سیریز نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے اور سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہے اور نیوزی لینڈ کی سیریز اس کے لیے زیادہ موزوں ہوتی۔

ان کا کہنا تھا کہ میری رائے میں آپ کی ہوم سیریز اپنے نوجوانوں کو آزمانے اور اپنے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا بہترین موقع ہے ان کے سامنے شیڈول تھا، وہ جانتے تھے کہ نیوزی لینڈ آرہا ہے اور وہ بینچ اسٹرینتھ کے ساتھ آئیں گے اس لیے نوجوان کھلاڑیوں کو کھلانا چاہیے تھا۔

وسیم نے ان نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ایک سینئر بلے باز کی اہمیت پر بھی زور دیا، جو پوری سیریز میں رہنمائی فراہم کر سکے۔

Comments

- Advertisement -