لاہور: سنسر بورڈ نے پاکستان میں بھارتی فلم رئیس کو نمائش کے لیے دی گئی اجازت کو معطل کرتے ہوئے فلم کو نمائش کے لیے پیش کرنے سے فوری طور پر روک دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سنسر بورڈ نے اجازت دینے کے بعد اچانک بھارتی فلم رئیس کی نمائش کو روک دیا حالانکہ فلم کے لیے سندھ اور پنجاب سے اجازت حاصل کر لی گئی تھی تاہم فل بورڈ ہونے کے باوجود وفاق نے فلم کو نمائش کے لیے روک دیا۔
سنسر بورڈ کے ذرائع کے مطابق فلم رئیس میں اسلام اورمسلمانوں کی تضحیک کی گئی ہے اور مسلمان معاشرے کو منفی طور سے پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ فلم رئیس 25 جنوری کو بھارت میں ریلیز ہو چکی ہے جس کا مرکزی کردار معروف بھارتی اداکار شاہ رخ خان نے ادا کیا ہے جس میں انہیں منفی کردار میں دکھایا گیا ہے جو شراب فروشی کے دھندے سے منسلک ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ چند ماہ قبل لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے باعث بھارتی فلموں کی پاکستانی سنیماؤں پر نمائش پر عائد کردی گئی تھی جسے حال ہی میں اُٹھالیا گیا ہے۔