اشتہار

خانہ کعبہ میں زمزم کا پانی آسانی سے کیسے حاصل کریں؟

اشتہار

حیرت انگیز

عالم اسلام کے مقدس ترین مقام خانہ کعبہ میں زائرین کی سہولت کے لئے سینسرز سے لیس نلکے لگا دیئے گئے ہیں جس سے نمازیوں کو زمزم کے بابرکت پانی تک آسانی سے رسائی حاصل ہو سکے گی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دو مقدس مساجد کی دیکھ بھال کے لیے جنرل اتھارٹی نے بتایا کہ سمارٹ سینسر ٹیکنالوجی سے لیس نل کا مقصد نمازیوں اور زائرین تک با برکت پانی کی رسائی کو آسان بنانا ہے۔

مسلمانوں زائرین کے لیے مدینہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم میں زمزم کے کنٹینر پہلے سے ہی فراہم کردیئے گئے ہیں۔

- Advertisement -

سعودی وزارت حج و عمرہ نے زائرین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ زمزم کو زمین پر نہ پھینکیں، مقامات کو صاف رکھیں اور استعمال شدہ پانی کے کپوں کو مخصوص جگہوں پر پھینکیں۔

دوسری جانب مکہ مکرمہ میں جعلی آب زمزم کا مکروہ دھندا پکڑا گیا، حکام نے زمزم کے نام سے فروخت ہونے والی پانی کی بوتلیں ضبط کر لیں۔

عرب میڈیا کے مطابق مکہ میونسپلٹی نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی زمزم کی فروخت ناکام بنا دی۔ بلدیہ حکام نے 130 جعلی زمزم کی بوتلیں ضبط کرکے تلف کر دیا۔

بلدیہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی اور صحت کے اصولوں کے برخلاف فروخت ہونے والی جعلی زمزم کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں