تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بنگلا دیش میں کالعدم تنظیم کے 4 کارکنان کو سزائے موت

ڈھاکا: بنگلا دیش میں ایک پروفیسر کو تیز دھار چاقو کے وار کرکے قتل کرنے کے الزام میں کالعدم تنظیم جماعت المجاہدین کے 4 کارکنان کو سزائے موت سنا دی گئی۔

بنگلہ دیشی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈھاکا ہائی کورٹ نے فروری 2004 میں قتل ہونے والے پروفیسر محمد ہمایوں آزاد کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 4 ملزمان کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔

ملزمان کو 58 میں سے 41 عینی شاہدین نے شناخت کیا تھا تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔ انوار العالم اور میزان الرحمان اس وقت قید میں ہیں۔

ہائی کورٹ نے کالعدم تنظیم جماعت المجاہدین بنگلادیش کے کارکنوں صالحین، انوار العالم، میزان الرحمان اور نورمحمد کو سزائے موت سناتے ہوئے مفرور صالحین اور نور محمد کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

یاد رہے کہ پروفیسر ہمایوں آزاد پر فروری 2004 میں ایک بک فیئر سے واپس آتے ہوئے چاقو بردار افراد نے حملہ کردیا تھا جس کے بعد وہ پہلے ملٹری اسپتال ڈھاکا، تھائی لینڈ اور پھر جرمنی میں اگست 2004 کو دم توڑ دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -