تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

وہ حیرت انگیز پوسٹرز، جنھوں نے برسوں قبل9/11 حملوں کی پیش گوئی کر دی تھی

وہ 11 ستمبر 2001 کی صبح‌ تھی، جب امریکی شہر نیویارک کے صنعتی علاقے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر دہشت گرد حملے ہوا.

اس ہولناک حملے کا نشانہ نیویارک کی شناخت تصور کیے جانے والے ٹوئن ٹاورز تھے، جن سے دو ہوائی جہاز ٹکرائے اور کچھ ہی دیر بعد دونوں ٹاورز زمین بوس ہوگئے. اس حملے میں‌ لگ بھگ تین ہزار افراد ہلاک ہوئے.

ان حملوں نے دنیا کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بدل دیا، ان کے بعد بش حکومت نے افغانستان پر حملہ کیا اور بعد ازاں عراق کو نشانہ بنایا گیا۔

11 ستمبر کے حملوں کے بعد کئی سازشی تھیوریاں سامنے آئیں، جنھوں‌ نے خصوصی توجہ حاصل کی، البتہ سب سے دل چسپ وہ پیش گوئیاں‌ تھیں، جن میں‌ اشاروں کنایوں میں  ٹوئن ٹاورز پر حملے کا تذکرہ کیا گیا تھا.

اس ضمن میں 1503 میں فرانس میں پیدا ہونے والے نوسٹرڈیمس (Nostradamus) کی پیش گوئیاں‌ اہم ترین ہیں۔ نوسٹر ڈیمس نے نہ صرف نپولین اور ہٹلر کے عروج کی پیش گوئی کی تھی، بلکہ ٹوئن ٹاروز پر حملے کا بھی واضح اشارہ کیا.

نوسٹرڈیمس پر بننے والے ہالی وڈ فلمز میں بھی ہمیں‌نیویارک پر ہونے والے حملے کی جھلکیاں‌ ملتی ہیں، مگر یہ ماہر علم نجوم اس ضمن میں اکیلا نہیں. حیرت انگیز امر یہ ہے کہ کچھ عام سے اشتہارات، فلموں کے پوسٹرز اور کتابوں میں اس نوع کے واقعات کا تذکرہ تواتر سے ملتا ہے.

آئیں ایسے ہی چند اتفاقات پر نظر ڈالتے ہیں.

جب جاپانی فلم Godzilla vs. Megalon کو 1976 میں‌ امریکا میں‌ ریلیز کیا گیا، تو اس میں ٹوئن ٹاروز نمایاں تھے. 1987 میں ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم The Squeeze کا پوسٹر بھی دل چسپ ہے.

اسی طرح‌ دی کنگ کانگ اور دی سیسم اسٹریٹ جیسی کمرشل فلموں کے پوسٹرز اور فلموں کے تھیم آج ہمیں حیران کرتے ہیں.

یہاں تک کہ ایک سگریٹ کے پرانے اشتہار کو دیکھ تو یوں لگتا ہے، جسے آپ حملے والے روز  کا والا کوئی منظر دیکھ رہے ہوں.

بروس ویلز کا کی مشہور زمانہ فلم ڈائی ہارٹ کا برسوں‌ پرانی پوسٹر دیکھ کر شاید آپ کا ذہن ٹوئن ٹاروز کی سمت جائے، مگر سب سے حیران تو پی آئی اے کا ستر کی دہائی میں شایع ہونے والا اشتہار ہے، جس میں‌ حملوں سے حیران کن مماثلت پائی جاتی ہے.

واقعے کے بعد 1979 کے اس اشتہار سے متعلق امریکا انتظامیہ نے پوچھ گچھ بھی کی، البتہ ایک یورپی کمپنی کے تیار کردہ اس اشتہار کو آخر میں محض اتفاق قرار دیا گیا.

Comments

- Advertisement -