تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

لمبی مونچھوں کا اعزاز 70 سالہ بزرگ کے نام

بلغراد: سربیا میں لمبی ترین مونچھوں کے سالانہ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں درجنوں شرکا نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق سربیا میں ہر سال کی طرح امسال میں مونچھوں کے سالانہ مقابلے کا انعقاد ہوا جس میں شریک افراد نے اپنی مونچھوں کو خوب تاؤ دیے۔

مقابلے میں حصہ لینے والے افراد کوقواعد و ضوابط کے تحت منتخب کیا گیا جس کے بعد پینل اور شرکاء نے اپنا فیصلہ سنا کر فاتح کا چناؤ کیا۔

زوران لازاریوک کو لمبی گھنی اور خوبصورت مونچھیں رکھنے پر انعام کا حقدار ٹھہرے، ستر سالہ بزرگ کی مونچھوں کی لمبائی 140 سینٹی میٹر جبکہ یہ گھنی بھی تھیں۔

زوران کا کہنا تھا انہوں نے 2011 میں صرف شوق کی وجہ سے مونچھیں بڑھانا شروع کیں اور ان کا خوب خیال بھی رکھا، وہ کہتے ہیں کہ مجھے دوستوں نے مقابلے میں حصہ لینے کا مشورہ دیا جو واقعی فائدے مند ثابت ہوا۔  سالانہ میلے کا انعقاد سربیا کے وسط میں واقع ریکوواک میں ہوا۔

Comments

- Advertisement -