پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

کم عمری میں اسکول چھوڑ کر جرائم کی راہ اختیار کرنے والا سیریل کلر 24 سال بعد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ٹیکسی ڈرائیوروں کو قتل کر کے ان کی گاڑیاں بیرون ملک فروخت کرنے والے خطرناک سیریل کلر کو 24 سال بعد گرفتار کر لیا گیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے سیریل کل اجے لامبا کو گرفتار کیا ہے جو قتل اور ڈکیتی کے چار مقدمات میں مطلوب تھا، پولیس 24 سال سے اس کی تلاش میں تھی۔

لامبا اور اس کے ساتھی کرائے کی ٹیکسیوں میں سفر کرتے تھے، ملزمان ڈرائیور کو بے ہوش کر دیتے، گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتارتے اور لاش کو پہاڑیوں میں ٹھکانے لگا دیتے تھے۔ اس کے بعد ٹیکسی کو سرحد پار اسمگل کر کے نیپال میں فروخت کیا جاتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: تاریخ کے 7 بدنام زمانہ سیریل کلرز کی ہولناک داستان

پولیس کمشنر نے بتایا کہ ملزم ایک بدنام زمانہ ڈاکو اور سیریل کل ہے جو سال 2001 کے دوران دہلی، اتر پردیش اور اتراکھنڈ میں ٹیکسی ڈرائیوروں کو نشانہ بنانے والے چار وحشیانہ ڈکیتی اور قتل کے واقعات میں ملوث ہے، وہ ساتھیوں کے ساتھ ٹیکسیاں کرایہ پر لے کر ڈرائیوروں کو قتل کرنے، گاڑیوں کو لوٹنے اور لاشوں کو ٹھکانے لگاتا تھا۔

پولیس کو شبہ ہے کہ اجے لامبا اور اس کے گینگ کے ارکان مزید قتل کی وارداتوں میں ملوث ہو سکتے ہیں۔ چار متاثرین میں سے صرف ایک کیب ڈرائیور کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ اجے لامبا کے گینگ کے دو ارکان کو پہلے ہی گرفتار کیا چکا ہے جن سے پولیس پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

48 سالہ اجے لامبا کا تعلق دہلی سے ہے اور اس نے چھٹی کلاس میں اسکول چھوڑ دیا تھا، بعد میں وہ اتر پردیش میں بریلی چلا گیا اور ٹیکسی ڈرائیوروں کو قتل کرنے والے دھیریندر اور دلیپ نیگی کے ساتھ گٹھ جوڑ کیا۔

پولیس حکام نے کہا کہ سیریل کلر کے خلاف چوری سے لے کر غیر قانونی اسلحہ رکھنے تک کے کئی دیگر مقدمات ہیں، کرائم برانچ کی ٹیم دستی اور تکنیکی نگرانی کے ذریعے اجے لامبا کا سراغ لگا رہی تھی۔

حکام کے مطابق وہ 2008 سے 2018 تک نیپال میں رہا اور بعد میں اپنے خاندان کے ساتھ دہرادون شفٹ ہوگیا تھا، 2020 میں وہ مبینہ طور پر اوڈیشہ سے دہلی سمیت بھارت کے دیگر حصوں میں گانجا سپلائی چین میں ملوث ہوگیا تھا۔

’اسے حال ہی میں 2021 میں PS ساگر پور، دہلی میں NDPS ایکٹ کے تحت درج ایک کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور پھر 2024 میں بہرام پور، اڈیشہ میں ایک زیورات کی دکان ڈکیتی کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ ان مقدمات میں ضمانت پر رہا تھا۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں