کوئٹہ : ہدایت خلجی ویڈیو اسکینڈل کیس میں گواہ نے بااثر افراد کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے کہا پولیس جان بوجھ کر کیس میں ملوث ملزمان کو گرفتارنہیں کررہی۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے سیشن کورٹ میں ویڈیو اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران ملزم ہدایت خلجی کوپیش کیا گیا گواہان کے بیانات قلمبند کرائے گئے۔
گواہ عابدہ حیدری نے ہدایت خلجی ویڈیو اسکینڈل کیس کی سماعت میں بااثر افراد کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا۔
پروفیسرعابدہ حیدری نے عدالت میں بیان میں کہا کہ تیسرا ملزم نایاب تاحال گرفتارنہیں ہوسکا اور واقعہ میں ملوث لڑکیاں افغانستان میں نہیں گئی ہیں۔
گواہ نے الزام عائد کیا کہ پولیس جان بوجھ کر کیس میں ملوث ملزمان کو گرفتارنہیں کررہی ، بلوچستان حکومت پولیس کو ملزمان کی گرفتاری اور لڑکیوں کو منظر عام پر لانے کا پابند کرے۔
سیشن جج افضل کاکڑ نے کیس کی سماعت 21 اپریل تک ملتوی کردی۔