لاہور:پی ایس ایل چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی سے کہہ دیا ہے کہ ’پھٹیچر‘ ٹیم پاکستان نہ بھیجیں۔
تفصیلات کےمطابق آئی سی سی میٹنگ میں شمولیت کےبعد علامہ اقبال ایئرپورٹ پرمختصر گفتگو میں نجم سیٹھی نےکہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل ٹیم کی آمد متوقع ہے۔
اس موقع پرچیئرمین پاکستان سپرلیگ نجم سیٹھی کاکہناتھاکہ ستمبر میں پاکستان آنے آئی سی سی ورلڈ الیون میں بہترین کھلاڑی شامل ہوں گے۔
نجم سیٹھی کاکہناتھاکہ آئی سی سی سے کہہ دیا ہے کہ زبردست کھلاڑی بھیجیں،ایسی ٹیم نہ بھیجیں کہ عمران خان کہیں کہ پھٹیچر ٹیم بھیج دی۔
آئی سی سی نے انٹرنیشنل کرکٹرز پاکستان بھیجنے کی یقین دہانی کرادی، سیٹھی
آئی سی سی کی میٹنگ کے حوالے پی ایس ایل چیئرمین کاکہناتھاکہ آئی سی سی فنڈز کی منصفانہ تقسیم پر بات ہوئی ہےاب فنڈز کا زیادہ حصہ بھارت کو دینےکے بجائے منصفانہ بنیادوں پر تقسیم کیا جائے گا۔
عمران خان نے پاکستان آنے والےغیرملکی کھلاڑیوں کوپھٹیچر کہہ دیا
یاد رہےکہ پی ایس ایل ٹو ایڈیشن کےاختتام پر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاکستان آنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پھٹیچر قرار دیتے ہوئےکہاتھاکہ جو غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آئے ان کے نام تک نہیں جانتا۔
واضح رہےکہ نجم سیٹھی کاکہناتھاکہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کےلیے تیاریاں جاری ہیں، چھٹی ٹیم کو بھی شامل کیا جائے گا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں