ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

ٹھٹھہ، دریائے سندھ میں ڈوب کر 7 بچے جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

ٹھٹھہ: سندھ کے شہر ٹھٹھہ کے علاقے جھرک کے قریب دریائے سندھ میں ڈوب کر 7 بچے جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ٹھٹھہ کے علاقے جھرک کے قریب دیائے سندھ میں 7 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ گاؤں دائم کے رہائشی بچے دریائے سندھ میں نہا رہے تھے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریں 5 سے 9 سال کے درمیان ہیں، بچوں کی لاشیں رورل ہیلتھ سینٹر جھرک منتقل کردی گئی ہیں۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والوں بچوں میں کونج، عامر، بینظیر، رفیق، بشیرا اور دیگر شامل ہیں، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کی لاشیں دریا سے نکالیں۔

مزید پڑھیں: ٹھٹھہ، 3 خواتین اور 2 بچے دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق

وزیراعلیٰ سندھ بچوں کے دریا میں ڈوبنے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر حیدر آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ سید مراد علی شاہ نے سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ کیسے پیش آیا؟ کس کی غفلت تھی؟ اس بارے میں جلد مطلع کیا جائے۔

وزراعلیٰ سندھ نے ہدایات دی ہیں کہ بچوں کے والدین کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں گھوڑا باری کے ساحلی گاؤں حاجی اسماعیل جت کے رہائشی تین خواتین سمیت 2 بچے دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ رواں سال فروری میں بلوچستان کے ضلع بولان میں ندی میں نہاتے ہوئے دو سگے بھائی ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے، ڈوبنے والے افراد کا تعلق کوئٹہ سے تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں