تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش ناکام، کشتی ڈوبنے سے 7 ایشیائی باشندے جاں بحق

لندن: غیر قانونی طریقے سے یورپ پہنچنے کے خواہش مند افراد کی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 7 ایشیائی شہریوں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپ جانے کے خواہش مند 7 افراد پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے، جن کا تعلق پاکستان، افغانستان اور بنگلادیش سے تھا۔

رپورٹ کے مطابق مسافر چھوٹی کشتی میں سوار ہوکر برطانیہ میں داخل ہونا چاہتے تھے مگر اُن کے ساتھ ایران اور ترکی کی سرحد کے قریب حادثہ پیش آیا۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سمندر سے 7 افراد کو نکالا گیا جن میں سے پانچ دم توڑ چکے تھے جبکہ 2 اسپتال منتقلی کے دوران جاں بحق ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بریگزیٹ سے قبل تاریکن یورپ اور برطانیہ پہنچنے کی کوششیں کررہے ہیں۔

علاوہ ازیں ریسکیو حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 64 تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچایا جس کے بعد انہیں اسپتال یا شیلٹر ہوم منتقل کیا گیا۔

ترک حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کشتی ڈوبنے کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق تین بجے پیش آیا، البتہ ابھی یہ بات سامنے نہیں آسکی کہ حادثے کی وجہ کیا بنی؟۔

یاد رہے کہ غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کے خواہش مند افراد ایران اور پھر ترکی کے راستے سفر کر کے اپنی منزل تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں، پرخار راستوں کے باوجود مختلف ممالک کے شہری اپنی زندگی کا سب سے بڑا خطرہ مول لیتے جس کے نتیجے میں اُن کی موت بھی ہوجاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -