تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کراچی میں 7 سالہ بچے کا ڈھانچہ برآمد، بزرگ شخص بیٹے کے سامنے قتل

کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا سے 7 سالہ بچے کا ڈھانچہ برآمد ہوا ہے، گلشن اقبال میں بزرگ شخص کو بیٹے کے سامنے قتل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر 7 سالہ بچے کا ڈھانچہ برآمد کرلیا گیا، بچے کو 20 روز قبل کورنگی سے اغوا کیا گیا تھا۔

تفتیشی افسر کے مطابق ملنے والی ہڈیاں 20 روز قبل لاپتا ہونے والے بچے کی ہیں، 20 روز قبل کورنگی صنعتی ایریا سے 7 سالہ احمد خان لاپتا ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق بچے کے اغوا کا مقدمہ صنعتی ایریا تھانے میں درج ہے، ڈھانچے کے قریب سے ملنے والے جوتے، کپڑے احمد کے ہیں۔

ایم ایل او جناح اسپتال کا کہنا ہے کہ ملنے والی ہڈیوں کا ڈی این اے کیا جائے گا۔

گرفتار ملزم نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ بچے کو میرے دوست اصغر نے زیادتی کے بعد قتل کیا، اصغر نے بچے کو گلا دبا کر قتل کیا اور لاش کو چھپا دیا۔

ادھر گلشن اقبال ضیا کالونی میں بزرگ شخص کو بیٹے کے سامنے قتل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق رکشہ ڈرائیور نے ہار بجا کر راستہ مانگا، ہارن بجانے پر رکشہ ڈرائیور اور سوزوکی چلانے والے کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، نوجوان کو لڑتا دیکھ کر باپ چھڑانے کے لیے بیچ میں آیا۔

رکشہ ڈرائیور نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر بزرگ کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے وہ زمین پر گرا اور دم توڑ گیا، گلشن پولیس نے واقعے میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

Comments

- Advertisement -