اسلام آباد: ساتویں مردم شماری مزید ایک ماہ تاخیر کا شکار ہوگئی۔ فیلڈ آپریشن شروع ہونے کی تاخیر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
مردم شماری کی تاخیر کا نوٹیفکیشن تمام متعلقہ محکموں کو ارسال کر دیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ ناگزیر حالات کی بنا پر مردم شماری فیلڈ آپریشن میں تاخیر فیصلہ کیا۔
اس میں بتایا گیا کہ زمینی حقائق مدِ نظر رکھ کر فیلڈ آپریشن میں تاخیر کا فیصلہ کیا، مردم شماری یکم مارچ سے شروع ہوگی جبکہ فیلڈ آپریشن یکم اپریل تک جاری رہے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فیلڈ آپریشن پہلے یکم فروری سے شروع ہو کر چار مارچ تک جاری رہنا تھا، اس میں تاخیر کا فیصلہ پانچویں مردم شماری مونیٹرنگ کمیٹی کے 17 جنوری کو ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔