اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

آئی ایم ایف پروگرام کے تحت کئی اصلاحاتی اقدامات کیے گئے، ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت کئی اصلاحاتی اقدامات کیے گئے، حکومت قرضوں کے معاملات ٹھیک کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے آل پاکستان چیمبرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ، تجارتی خسارے پر قابو پانے کے مثبت اثرات مرتب ہوئے۔

جمیل احمد کا کہنا تھا کہ ڈھائی سال میں انٹرسٹ ریٹ 7500بیسز پوائنٹ بڑھا، اقدامات مانیٹری امور کو سخت کرنے کے لیے کیے جس کا افراط زر پر اثر پڑا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آزاد مانیٹری پالیسی کے تحت کام کر رہا ہے۔

- Advertisement -

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ حکومت قرضوں کے معاملات ٹھیک کرنے کے لیے کوشاں ہے، ٹیکس بیس بڑھانے کے اقدامات کے مثبت اثرات مرتب ہوئے، ایف اے ٹی ایف میں اس وقت بھی ریویو پروگرام چل رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے تسلیم کیا حکومتی معاشی ایجنڈا درست جانب بڑھ رہا ہے، معیشت کی مکمل بحالی وترقی کے لیے یکسوئی، پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے۔

حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی کاوشوں سے معیشت بحران سے نکل کر ترقی کی راہ پر چل پڑی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں