تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب میں فوجی مرکز پر حملہ، ایک اہلکار جاں بحق، متعدد زخمی

ریاض: سعودی عرب کے شہر طائف میں واقع فوجی مرکز پر دو مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، حملہ آوروں نے حملے کے لیے ٹریفک اہلکار کو قتل کیا اور اس کا اسلحہ اور گاڑی چھینی۔

فوجی مرکز پر حملے میں زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

حملے کی ذمہ داری کسی شدت پسند تنظیم نے قبول نہیں کی ہے تاہم ماضی میں داعش اور القاعدہ کی تنظیموں کی جانب سے سعودی فورسز پر حملے کئے جاتے رہے ہیں۔

مکہ مکرمہ کے مشرق میں واقع طائف میں پیش آنے والے واقعے سے متعلق سعودی وزارت داخلہ فوری طور پر کچھ بتانے سے گریزاں ہے۔

ابتسام السعد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یا اللہ یہ کیسا بدلہ ہے کہ معصوم اور پرامن زندگی گزارنے والے لوگوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے مختلف شہروں میں حوثی باغیوں کی جانب سے بیلسٹک میزائل بھی فائر کئے جاتے رہے ہیں جبکہ سعودی اتحادی فورسز نے ان میزائلوں کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -