تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

قرنطینہ ہونے والی ذہنی معذور خاتون کے ساتھ اسپتال میں زیادتی

روم: اٹلی کے اسپتال میں قرنطینہ کرنے والی ذہنی معذور خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اٹلی کے علاقے ٹورینا میں واقع سکیلیان ٹاؤن کے نفسیاتی اسپتال میں قرنطینہ کرنے والی ذہنی معذور خاتون کو اپریل میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون جسمانی اور ذہنی معذور ہیں اور وہ حاملہ ہوچکی ہیں۔خاتون کو اپریل کے مہینے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، اُن دنوں اٹلی میں سخت لاک ڈاؤن چل رہا تھا۔

پولیس نے اسپتال کے عملے، نرسز اور ڈاکٹرز سے پوچھ گچھ کی اور واقعے سے متعلق تفتیش کی۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دنوں میں اُن کے اسپتال میں لوگوں کی آمد ورفت پر پابندی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق مبینہ طور پر خاتون کو اسپتال میں ہی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا البتہ ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ خاتون کے ساتھ واقعہ کہاں پیش آیا۔

اٹلی کے پراسیکیوٹر آفس کی ترجمان نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’جن دنوں دنیا بھر میں سخت لاک ڈاؤن نافذ تھا، یہاں ایک خاتون کی عزت محفوظ نہیں تھی‘۔

Comments

- Advertisement -