منگل, مارچ 4, 2025
اشتہار

پاکستان کے چاروں صوبوں کی سیوریج لائنیں ایک بار پھر پولیو وائرس سے آلودہ نکلیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان کے چاروں صوبوں کی سیوریج لائنوں میں ایک بار پھر پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق چاروں صوبوں کی سیوریج لائنیں ایک بار پھر پولیو وائرس سے آلودہ نکلیں ، ریجنل ریفرنس لیب نے 25 اضلاع کے سیمپلز میں پولیو کی تصدیق کردی ہے۔

زرائع نے کہا ہے کہ سیوریج لائنز کے سیمپلز میں وائلڈ پولیو وائرس ون پایا گیا ہے،پولیو ٹیسٹ کیلئے سیوریج لائنز سے سیمپلز 3 تا 12 فروری لئے گئے تھے۔

زرائع کا کہنا تھا کہ سندھ کے 13، بلوچستان 5 اضلاع کے ماحولیاتی نمونے، خیبرپختونخوا کے 3 ، پنجاب کے 4 اضلاع کی سیوریج پولیو پازیٹو نکلے جبکہ کوئٹہ، چمن، لورالائی، نوشکی، ژوب کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے۔

پشاور، ڈی آئی خان، لکی مروت ، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ کی سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

زرائع کا کہنا تھا کہ کراچی سنٹرل، ایسٹ، کیماڑی، کورنگی، ملیر کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے جبکہ حیدر آباد، بدین، جیک آباد، جامشورو ، میرپورخاص، سجاول، دادو، سکھر کی سیوریج پولیو سے آلودہ ہے۔

رواں سال ملک میں چھ پولیو وائرس کیس رپورٹ ہو چکے ہیں، جس میں سندھ سے چار، کے پی ایک اور پنجاب سے ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں