کراچی : پولیس نے گلستان جوہر میں خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کی تصویر جاری کرتے ہوئے گرفتاری میں مدد دینے والے کو انعام دینے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے گلستان جوہر میں خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کی گرفتاری کے لئے شہریوں سے مدد مانگ لی اور اوباش ملزم کی نیم واضح تصویر جاری کردی۔
پولیس نے ملزم کی گرفتاری میں مدد دینے والےکو دو لاکھ روپے انعام دینےکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی مدد کرنے والے شخص کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا، شہری 03325837242 اور 03202069590 پر فون کرسکتے ہیں۔
گذشتہ روز کراچی کے گلستان جوہر میں لڑکی کو ہراساں کرنے والے اوباش کے خلاف چار دن بعد مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔
ایف ائی آرمیں وقوعہ کی تاریخ تین جولائی لکھی گئی ہے، مدعی مقدمہ اے ایس آئی فیاض احمدعباسی کے مطابق وائرل ویڈیوموبائل فون پر دیکھی، وہڈیومیں نامعلوم شخص کالی شرٹ اور سفید شارٹ پہنادیکھا گیا۔
اے ایس آئی کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل سے اتر کر فحش حرکت کرتے ہوئے پیدل گزرتی ہوئی برقع پوش لڑکی کا پیچھا کیا اور اسے سرعام ہراساں کرنے کی کوشش کی،مزاحمت پرنیکر پہنا اورموٹرسائیکل پرفرار ہوگیا۔
مقدمے میں پانچ سو نو، تین سو چون اور دو سو چورانوے کی دفعات لگائی گئی ہیں۔