اشتہار

رمضان میں ملاوٹ سے پاک اشیا کی فراہمی کے لیے فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: رمضان میں ملاوٹ سے پاک اشیا کی فراہمی کے لیے سندھ فوڈ اتھارٹی نے کارروائیاں شروع کر دیں، اس سلسلے میں کورنگی میں جعلی جوس اور منرل واٹر بنانے والی ایک فیکٹری سیل کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈائریکٹر جنرل آغا فخر حسین کی سربراہی میں کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک فیکٹری پر چھاپا مارا جس میں جعلی جوس اور جعلی منرل واٹر تیار کیا جا رہا تھا۔

اتھارٹی کی ٹیم نے فیکٹری سے بڑی تعداد میں جعلی جوس کے ڈبے اور جعلی منرل واٹر کی بوتلیں برآمد کیں، ٹیم نے تمام جعلی مشروبات اور پانی کو ضائع کر دیا، اس کارروائی کے موقع پر مقامی پولیس بھی ایس ایف اے کی ٹیم کے ہمراہ تھی۔

- Advertisement -

ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم رمضان المبارک میں ملاوٹ سے پاک کھانے پینے کی اشیا کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، ملاوٹ شدہ اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جا رہی ہے، انھوں نے تنبیہہ کی کہ ملاوٹ شدہ کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والے اپنی حرکتوں سے باز آ جائیں۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں