ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

گلوکار شان اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کیلیے تیار

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بھارتی گلوکار شان مکھرجی فلم ’میوزکل اسکول‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کیلیے تیار ہیں۔ وہ اداکار شرمن جوشی اور اداکارہ شریا سرن کے ہمراہ اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔

یوں تو شان مکھرجی متعدد میوزک ویڈیوز کیلیے کیمرے کے سامنے آ چکے ہیں لیکن یہ پہلی بار ہوگا کہ وہ کسی فلم میں بطور اداکار اسکرین پر نظر آئیں گے۔ گلوکار کے مداح اس تاریخی لمحے کو دیکھنے کیلیے بے تاب ہیں۔

شان مکھرجی نے اپنے ایک بیان میں اس متعلق کہا کہ میں ’میوزکل اسکول‘ کیلیے گانا بنا رہا ہوں لیکن اس بات کا بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ فلمساز مجھے اس میں کردار نبھانے کی پیشکش کریں گے۔

- Advertisement -

متعلقہ: مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دینے پر گلوکار شان ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر

انہوں نے بتایا کہ جب میں گانا ریکارڈ کروا رہا تھا تو فلم کے ڈائریکٹر پاپارو بیاالا نے دیکھ کر محسوس کیا کہ مجھے فلم میں کردار ادا کرنا چاہیے، مجھے فلم کی کہانی معلوم تھی لیکن جب انہوں نے اسکرپٹ پڑھ کر سنایا تو میں ان کی آفر ٹھکرا نہ سکا۔

گلوکار نے کہا کہ میں ڈائریکٹر کا بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے یہ موقع فراہم کیا اور مجھے اپنے پروجیکٹ کا حصہ بنایا۔

’میوزیکل اسکول‘ اسی ہفتے نمائش کیلیے سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔ فلم کا ٹریلر بھی جاری کیا جا چکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں