پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

شبانہ اعظمی کار حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ اسکرپٹ رائٹر اور شاعر جاوید اختر کی اہلیہ شبانہ اعظمی کار حادثے میں زخمی ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ شبانہ اعظمی کی گاڑی کو حادثہ ممبئی ایکسپریس وے کے مقام پونے کھالاپور کے قریب پیش آیا، جس کے بعد انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

گاڑی حادثے کے وقت شبانہ اعظمی علیحدہ جبکہ اُن کے شوہر جاوید اختر دوسری گاڑی میں سفر کررہے تھے، حادثے کے بعد انہوں نے اپنے اہل خانہ کو مطلع کیا۔ عینی شاہد کے مطابق گاڑی کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں کار بھی کافی متاثر ہوئی۔

مزید پڑھیں: متنازع شہریت قانون: ’سب اٹھو، میں بھی اٹھوں، تم بھی اٹھو‘

رپورٹ کے مطابق شبانہ اعظمی کو پنویل میں واقع ایم جی ایم اسپتال میں لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اُن کا ایکسرے اور ایم آر آئی کیا، اسی اثناء انہیں ابتدائی طبی امداد بھی فراہم کی گئی۔

جاوید اختر کے مطابق وہ اور اداکارہ چھٹیاں گزارنے کے لیے اپنے آبائی علاقے کھنڈالا جا رہے تھے۔

ڈاکٹرز اور اہل خانہ کی جانب سے اُن کی طبیعت کے بارے میں ابھی تک کوئی بات سامنے نہ آسکی جس کی وجہ سے اُن کے مداح اور ساتھی فنکار اضطراب کا شکار ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں