جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

شبر زیدی کو ایف بی آر کا اعزازی چیئرمین بنانا بہترین فیصلہ ہے، تاجر برادری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی / اسلام آباد : شبر زیدی کے ایف بی آر کا اعزازی چیئرمین بننے پرتاجربرادری نے خوشی کا اظہار کیا ہے، تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ شبر زیدی بہترین نتائج حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے شبرزیدی کو ایف بی آر کا اعزازی چیئرمین بنانے کے فیصلے پر ملک بھر کی تاجر برادری نے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے ایف پی سی سی آئی کے صدر نے کہا ہے کہ ٹیکس ایڈوائزر کا ٹیکس کلکٹر بنناخوش آئند ہے۔ تاجر برادری شبر زیدی پر بطور ایف بی آر چیئرمین بھرپور اعتماد کا اظہار کرتی ہے۔

معروف تاجر رہنما سراج قاسم تیلی نے کہا کہ شبرزیدی کو چیئرمین بنانا وزیراعظم کا بہترین فیصلہ ہے، کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر نے کہا کہ شبر زیدی کا عہدے پر ہونا ایف بی آر اور تاجر برادری دونوں کے لیے فائدہ مند ہے۔

اس کے علاوہ ایف پی سی سی آئی کے صدر دارو خان نے کہا کہ ٹیکس ایڈوائزر کا ٹیکس کلیکٹر بننا خوش آئند فیصلہ ہے، اشفاق تولہ نے کہا امید کرتے ہیں کہ شبر زیدی بہترین نتائج حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے، ذرائع کے مطابق شبر زیدی کو بطور چیئرمین ایف بی آر اندر سے ہی چیلنجز کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: شبر زیدی کواعزازی چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ وزارت قانون کی جانب سے شبر زیدی کو 2 سال کے لیے اعزازی چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کی سمری تیار کی گئی ، سمری کے متن کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے شبر زیدی کو باقاعدہ چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے پر اعتراض اٹھائے تھے اس لیے انہیں اعزازی طور پر چیئرمین تعینات کرنے میں کوئی قانونی یا آئینی رکاوٹ نہیں۔

یاد رہے کہ 6 مئی کو اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کے دوران وزیراعظم عمران خان نے شبر زیدی کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کیے جانے کی تصدیق کی تھی، جس کے بعد ایف بی آر کے اندرونی حلقوں کی جانب سے اس کی شدید مخالفت کی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں