اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ ٹیکس اہداف پورے کرنے کے لئے استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ روایتی طریقہ کار پر عمل کر کے یہ اہداف حاصل نہیں کر سکیں گے.
[bs-quote quote=” ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لئے فائلرز کی تعداد بڑھا رہے ہیں” style=”style-8″ align=”left” author_name=”شبر زیدی”][/bs-quote]
چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے کہا کہ ہمیں پہلے یہ طے کرنا ہو گا کہ ٹیکس کہاں کہاں سے آ رہا ہے، جہاں جہاں سے ٹیکس نہیں آ رہا، ان اہداف کے پیچھے جائیں گے.
شبرزیدی نے کہا کہ زراعت کے مڈل مین پرٹیکس لگایا ہے، ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لئے فائلرز کی تعداد بڑھا رہے ہیں.
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ فائلرز کی تعداد بڑھانا ہی کامیابی ہو گی، ایسیٹ ڈکلیریشن اسکیم کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں.
مزید پڑھیں: بجٹ 2019 -2020: تحریک انصاف نے 7 کھرب 22 ارب کا بجٹ پیش کردیا
خیال رہے کہ آج پی ٹی آئی حکومت نے اپنا پہلا بجٹ پیش کیا۔ بجٹ کا حجم 7.22 کھرب روپے رکھا گیا ہے۔ ترقیاتی کاموں کے لیے 1800 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، ٹیکس وصولیوں کا ہدف 550 ارب رکھا گیا ہے۔ وفاقی بجٹ کا خسارہ 3560ارب روپے ہوگا۔
بجٹ میں وفاقی وزرا کی تنخواؤں میں 10 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ گریڈ 21 اور 22 کے سرکاری افسران کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ چارلاکھ سالانہ آمدن والوں کو انکم ٹیکس دینا ہوگا۔