اشتہار

پاکستان کی معاشی صورتحال پر جلد بڑا فیصلہ ہونے والا ہے، شبر زیدی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق چیئرمین ایف بی آر اور ماہر معاشیات شبر زیدی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں معاشی حوالے سے بڑا فیصلہ ہونے والا ہے۔

سابق چیئرمین ایف بی آر نے یہ دعویٰ اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی جو اس وقت صورتحال ہے اس میں موجودہ حکومت یہ ہفتہ نہیں گزار سکتی۔ جمعہ تک ملک کے معاشی صورتحال سے متعلق بڑا فیصلہ ہوگا۔ حفیظ شیخ اور رضا باقر سے ملاقات ہوئی ہے دونوں کراچی میں ہیں۔

شبر زیدی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے قرضے کی قسط مارچ کے قریب ملے گی اور مجھے مارچ میں نگراں حکومت نظر آ رہی ہے۔ آئی ایم ایف مارچ میں موجودہ حکومت سے بات نہیں کرے گا وہ سمجھتا ہے کہ مارچ میں سے نگراں حکومت سے بات کرنا ہوگی۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ خطرناک ڈیڈ لاک کیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمجھتے تھے کہ جگاڑ کرکے ڈالرکو نیچے لے آئیں گے لیکن وہ اس میں ناکام رہے۔ اسحاق ڈالر کی غلطی کی وجہ سے اس وقت ڈالر کے دو ریٹ ہیں جس سے تباہی ہو رہی ہے۔ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ میں 25 روپے کا فرق ہے۔ حوالہ ہو رہا ہے اور برآمدات کا بیڑا غرق ہو چکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں