اشتہار

دو اہم شخصیات کی ملاقات میں معاشی ٹیم پر عدم اعتماد، شبر زیدی کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کی دو اہم شخصیات کی ملاقات میں معاشی ٹیم پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔

پروگرام ’دی رپورٹرز‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ڈیڈ لاک کے معاملے پر آج ملک کے دو اہم شخصیات کی ملاقات ہوئی جس میں معاشی ٹیم پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ 48 گھنٹے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے لیے بہت اہم ہیں کیونکہ چاروں سیاسی جماعتوں کو کہا جائے گا کہ پہلے ان کو فارغ کریں۔

- Advertisement -

شبر زیدی نے دعویٰ کیا کہ ’پیپلزپارٹی بھی اسحاق ڈار سے ناراض ہے، یہ بات ذہن سے نکال دیں کہ پی ڈی ایم متحد ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرکے نگراں حکومت لائی جائے گی تاکہ معاملات آگے بڑھ سکیں جبکہ حکومت نے دو دن سے آئی ایم ایف شرائط پر طرز عمل بدل دیا ہے۔

سابق چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ چین سے قرضوں کی ری شیڈولنگ میں ڈیڈ لاک آچکا ہے اب بھی کوئی سمجھتا ہے کہ حکومت چلنی چاہیے تو غلط ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں