پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کاروباری آسانی بہتر بنانے کے لیے ایف بی آر کا ایک اور اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی کا کہنا ہے کہ کاروباری آسانی مزید بہتر بنانے کے لیے کسٹمز رولنگز ایف بی آر کی ویب سائٹ پر باآسانی دستیاب ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کسٹمز رولنگز ایف بی آر کی ویب سائٹ پر با آسانی دستیاب ہوں گی۔

شبر زیدی کا کہنا تھا کہ اقدام شفافیت اور کاروباری آسانی مزید بہتر بنانے کے لیے ہے۔ کاروباری افراد انڈر ویلیو ایشن کے کیسز کی نشاندہی کرنے میں مدد کریں۔

گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا تھا کہ ایف بی آر کے سسٹم کو زیادہ سے زیادہ خود کار بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، امریکا کی طرز پر ٹیکس گزاروں کی معلومات جمع کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا تھا کہ ایف بی آر کے پاس ٹیکنالوجی اور آٹو میشن کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، ٹیکس گزاروں اور محکمے کے درمیان رابطہ کم کرنا ضروری ہے۔

شبر زیدی نے بتایا تھا کہ ایف بی آر کو فیس لیس بنانے پر کام کر رہے ہیں، ٹیکس ادائیگی کے سسٹم کو خود کار بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ماضی میں ادارے کے پاس کوئی ڈیٹا بینک نہیں تھا البتہ اب سسٹم بنایا جارہا ہے جس میں ٹیکس گزاروں کی ظاہر نہ کی جانے والی معلومات ہوں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں