پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار شبیر جان کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی یشمیرہ کی پیدائش ان کیلیے خوش قسمتی کی علامت ثابت ہوئی اور ان کی زندگی کا رخ تبدیل ہو گیا۔
شبیر جان نے نجی ٹی وی کے ایک شو بات میں اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ میری پہلی شادی سے بھی 2 بیٹیاں تھیں، لیکن میں مالی مشکلات کا سامنا کرتا رہا، مگر جب میری دوسری بیوی فریدہ سے بیٹی یشمیرہ پیدا ہوئی تو میری قسمت بدل گئی۔
اُنہوں نے کہا کہ یشمیرہ کی پیدائش کے بعد میرے حالات میں بہتری آنا شروع ہوگئی، رزق میں وسعت آئی اور زندگی نے اپنا رنگ بدلنا شروع کردیا، میں یہ نہیں کہتا کہ پہلی بیٹیاں خوش نصیب نہیں تھیں، لیکن یشمیرہ کی آمد میرے لیے قسمت کا ٹرننگ پوائنٹ تھی۔
سینئر اداکار کی یہ گفتگو سوشل میڈیا پر بھی خاصی مقبول ہو رہی ہے، جہاں لوگ بیٹیوں کو رحمت قرار دے کر ان کے بیان کو خوب سراہ رہے ہیں۔
اس سے قبل معروف اداکار کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ پڑھی لکھی فیملیوں سے لڑکے اور لڑکیاں شوبز کی جانب آرہے ہیں جو خوش آئند ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے ٹی وے ڈرامے بھی تبدیلی کے دور سے گزر رہے ہیں اور یہ مثبت رجحان ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کچھ نیا کرنے کی لگن نے مجھے آگے بڑھنے میں بڑی مدد دی ہے اسی لیے زندگی میں بڑی کامیابیاں سمیٹی ہیں اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ چھوٹی اسکرین پر بے پناہ ٹیلنٹ سامنے آیا ہے اور سب ایک دوسرے سے بڑھ کر بہترین کام کر رہے ہیں۔
"پہلی سی محبت” اداکار شبیر جان کے بارے میں مایا علی نے کیا کہا ؟
سنیئر اداکار کا کہنا تھا کہ اب بڑھی فیملیوں کے لڑکے اور لڑکیاں اس فیلڈ میں آرہے ہیں جو خوش آئند ہے جس سے ہماری ڈرامہ انڈسٹری ترقی کی جانب گامزن ہے۔