ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سینئر اداکار شبیر مرزا طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی وی اور ریڈیو کے سینئر اداکار شبیر مرزا طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سینئر اداکار شبیر مرزا کینسر کے مرض میں مبتلا تھے انہوں نے مشہور ڈرامے گیسٹ ہاؤس سے شہرت پائی تھی۔

اہل خانہ کے مطابق شبیر مرزا کی نماز جنازہ کل صبح 10 بجے جھنڈا چیچی پھاٹک والی مسجد میں ادا کی جائے گی۔

- Advertisement -

شبیر مرزا نے مشہور زمانہ ڈرامہ گیسٹ ہاؤس سمیت مختلف ڈرامہ سیریل مکی کھڑوں انگلینڈ، آغوش، چن ماڑا چڑیا میں مرکزی کردار ادا کیے جبکہ اُن کی وجہ شہرت گیسٹ ہاؤس ڈرامے کا کردار تھا۔

علاوہ ازیں انہوں نے پاکستانی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں