سابق کرکٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ شاداب پہلے بطور کھلاڑی آکر کارکردگی دکھائے اور جگہ پکی کرے، رضوان کو اتنی جلدی تبدیل نہ کیا جائے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل کا کہنا تھا کہ رضوان کو بطور کپتان اتنی جلدی تبدیل کرنا اچھی بات نہیں، کسی منظور نظر کو ایسے لیکر آئیں گے تو یہ سسٹم کو ناکام بنانے والی با ت ہوگی۔
کامران اکمل نے کہا کہ ٹی 20 میں کچھ کھلاڑیوں کو طویل عرصے تک آرام کرانا ہوگا، ٹیم میں سارے ہی جوان ہیں، کوئی ڈنڈا لیکر نہیں چلتا، کارکردگی ہی اصل چیز ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کہاں غلطیاں کررہی ہے؟ کامران اکمل کا دبنگ تجزیہ
سابق کرکٹر نے کہا کہ سلمان علی آغا ون ڈے اور ٹیسٹ میں سیٹلڈ ہے، سلمان علی آغا کو ٹی 20 میں نہیں ہونا چاہیے، سلمان علی آغا کا تجربہ آسٹریلیا اور زمبابوے میں کیا جاچکا ہے۔
کامران اکمل کا کہنا تھا کہ بھارت، نیوزی لینڈ کی آسٹریلیا سے سیمی فائنل کھیلنے کی خواہش ہوگی، آسٹریلیا کے اس وقت بہت سےکھلاڑی زخمی ہیں، آن پیپر آسٹریلیا کی بولنگ بہت کمزورلگ رہی ہے۔