ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ٹیم میں واپسی کو ثقلین مشتاق سے جوڑا جاتا ہے تو دکھ ہوتا ہے، شاداب خان

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 میں پاکستان ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے ٹیم میں واپسی پر سُسر ثقلین مشتاق کے کردار کے الزام پر خاموشی توڑ دی۔

نجی ویب سائٹ سے گفتگو میں شاداب خان نے کہا کہ گزشتہ 6، 7 سال سے قومی ٹیم کے لیے کھیل رہا ہوں، اس دوران میں نے کچھ اچھی پرفارمنس دی، میری دو سال قبل شادی ہوئی تھی لیکن جب ثقلین مشتاق کے ساتھ تعلق بار بار سامنے آتا ہے تو دکھ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ خاص طور پر تکلیف دہ ہوتا ہے جب سابق کرکٹر اس طرح کے ریمارکس دیتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ایک کھلاڑی پر کیا گزرتی ہے۔

شاداب خان کا کہنا ہے کہ پردے کے پیچھے بہت سے کام ہوتے ہیں جو عوام کو نظر نہیں آتے لیکن ہمارے ملک میں نتائج سب سے اہم ہیں، ہم ان کے لیے سخت محنت کررہے ہیں۔

ثقلین کے اثر و رسوخ پر شاداب نے کہا کہ وہ میری بولنگ کو بہتر بنانے کے لیے کام کررہے ہیں، مجھے امید ہے کہ ان کی رہنمائی سے اچھے نتائج سامنے آئیں گے اور میری پرفارمنس میں تسلسل آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ ثقلین مشتاق کے ساتھ زیادہ تر کرکٹ پر ہی توجہ دی جاتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں