منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

’بابر اعظم آپ کہہ رہے تھے میں ’بوڑھا‘ ہوگیا ہوں‘

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے مہمان ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔

پہلے میچ میں لیگ اسپنر شاداب خان نے ناقابل یقین کیچ تھام کر کریز پر موجود ویسٹ انڈیز بلے باز کو 70 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔

پی سی بی نے بھی شاداب خان کے شاندار کیچ کی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نواز کی گیند پر بلے باز لیگ سائیڈ پر شاٹ مارنے گئے لیکن ان سائیڈ ایج لگ کر گیند شارٹ تھرڈ مین کی جانب گئی اور شاداب نے بھاگتے ہوئے ناممکن کیچ تھام لیا۔

اب جہاں سوشل میڈیا پر ان کے کیچ کے چرچے ہورہے ہیں وہیں شاداب نے کپتان بابر اعظم سے سوال پوچھ لیا۔

شاداب نے ٹویٹر پر کپتان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’جی آپ کہہ رہے تھے کہ میں بڈھا ہوگیا ہوں۔‘

لیگ اسپنر نے مزید لکھا کہ میری دعا ہے کہ آپ اسی طرح 100 پہ 100 مارتے رہو اور ہمیشہ جوان رہو، خوشدل ایسے ہی چھکے مارتے رہے اور ہماری بہتر سے بہتر کارکردگی رہے، پاکستان زندہ باد۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں