تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

شاداب خان دورہ انگلینڈ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے لئے پُر عزم

ڈربی: قومی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل انگلینڈ کیخلاف سیریز تیاری کا اچھا موقع ہے، مثبت سوچ کے ساتھ انگلینڈ آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ورچوئل کانفرنس کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے بہت پر جوش ہوں، گزشتہ دورے میں اچھی پر فارمنس رہی، اس باربھی بہتر کھیل کی کوشش کرینگے، انگلینڈ ٹیم ورلڈ کپ چیمپئن اور وائٹ بال کرکٹ کی اچھی ٹیم ہے۔

شاداب خان نے انگلینڈ کے موسم کی صورت حال پر کہا کہ قومی ٹیم جلد کنڈیشنز سے ہم آہنگی کی کوشش کررہی ہے، آل راؤنڈر نے کہا کہ انگلینڈ میں موسم تبدیل ہو جائے تو گیند سیم ہونے لگتا ہے اگر سورج نکل آئےتو موسم ون ڈے ،ٹی ٹوئنٹی کیلئےموزوں ہوتا ہے۔

انگلینڈ سے ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ سیریز سے متعلق شاداب خان کا کہنا تھا کہ مثبت سوچ کے ساتھ انگلینڈ آئے ہیں، ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے انگلینڈ کیخلاف سیریز تیاری کا اچھا موقع ہے۔

شاداب خان نے اپنی فٹنس کے حوالے سے بتایا کہ مکمل فٹ ہوچکا ہوں ، باؤلنگ پر خاص توجہ دے رہا ہوں، پی ایس ایل میں اچھی باؤلنگ کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا، میری پہلی ترجیح باؤلنگ ہے ، کوشش ہے پاکستان کیلئےزیادہ سے زیادہ آؤٹ کرسکوں۔

آل راؤنڈر کا ورچوئل کانفرنس میں کہنا تھا کہ اگلےچند ماہ مسلسل کرکٹ کھیلنی ہےاس لیےٹرینر نےفٹنس ٹیسٹ کا اہتمام کیا، پریکٹس سیشنز میں فزیکل ٹریننگ پر توجہ مرکوز ہے تاکہ تیاری ہو سکے۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں