جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

قومی ٹیم کا ہدف کیا ہے؟ شاداب خان نے واضح کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ ٹارگیٹ ہے، جو کھلاڑی پرفارم نہیں کر رہے ان کو سپورٹ کیا جائے گا۔

میچ کے اختتام کے بعد قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ کرکٹ ایک ٹیم گیم ہے جب ایک بندہ مشکل میں ہوتا ہے تو دوسرا اس کی مدد کرتا ہے۔

نائب کپتان نے کہا کہ عامر جمال کا پہلا میچ ہی بہت شاندار رہا اور اس نے اچھا پرفارم کیا، ہم ٹیم کمبینیشن تبدیل کر رہے ہیں۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ٹیم کا ہدف آئندہ ماہ آسٹریلیا میں ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہے، جو کھلاڑی پرفارم نہیں کر رہے ان کو سپورٹ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب لاہور میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے انگلینڈ کو 6 رنز سے شکست دے کر 7 میچوں میں 3 دو کی برتری حاصل کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: ’عامر جمال نے شاندار کامیابی دلوائی‘

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کو جیت کے لیے 146 رنز کا ہدف دیا تھا، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے 63 رنز کی شاندار اننگ کھیلی تاہم ان کے علاوہ قومی ٹیم کا کوئی کھلاڑی بیٹنگ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں