تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

ویڈیو: شاداب خان کا ’سپر مین کیچ‘

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے افغانستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں شاندار کیچ پکڑ لیا۔

ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 202 رنز کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 19.2 اوورز میں 59 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

افغانستان کے 9 بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے، رحمان اللہ گرباز 18، عظمت اللہ عمر زئی 16 رنز بناسکے۔

حارث رؤف نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شاہین آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ اور شاداب خان ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

میچ میں قومی ٹیم کی فیلڈنگ بھی لاجواب رہی اور آل راؤنڈر شاداب خان کے سپر مین کیچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نسیم شاہ کی گیند پر شاداب خان نے شاندار کیچ پکڑا اور افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی کو بغیر کوئی رن بنائے پویلین روانہ کیا۔

کمنٹیٹرز کی جانب سے بھی شاداب خان کے کیچ کی تعریف کی گئی اور کرکٹ شائقین بھی ان کے کیچ کو لاجواب قرار دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شاداب خان نے 39 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز بھی کھیلی اور ایک وکٹ بھی حاصل کی جبکہ حارث رؤف کو 5 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Comments

- Advertisement -