جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

شاداب خان کا نکاح، تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر

اشتہار

حیرت انگیز

شاداب خان کا نکاح، تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پرپاکستان کے معروف آل راؤنڈر شاداب خان گزشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھے ہیں جس کی تصاویر اور ویڈیوز منظرِ عام پر آگئیں۔

تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاداب خان نے آف وائٹ کرتا اور پاجامہ پہن رکھا ہے، اور اس کے اوپر سیاہ رنگ کی واسکٹ پہنی ہے جب کہ دلہن کے والد یعنی ثقلین مشتاق نے شلوار قمیض پر نیلی رنگ کی واسکٹ زیب تن کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Afaq Khan (@afaqueniazi)

شاداب خان نے نکاح کا اعلان شوشل میڈیا پر کیا تھا، ساتھ ہی انہوں نے فیملی کی پرائیویسی کے بارے میں مداحوں کو ہدایت جاری کی تھی۔

انہوں نے لکھا تھا کہ الحمد اللہ آج میرا نکاح تھا، یہ میری زندگی کا بہت بڑا دن تھا اور آج ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے، برائے مہربانی میرے انتخاب اور میری اہلیہ و ہمارے خاندان کی ترجیحات کا احترام کریں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Afaq Khan (@afaqueniazi)

اسٹار پلیئر کا کہنا تھا کہ میں اپنے استاد ثقلین بھائی کی فیملی کا حصہ بن گیا ہوں، جب میں نے کرکٹ کا آغاز کیا میں اپنی فیملی لائف کو الگ رکھنا چاہتا تھا، میری فیملی نے بھی عوامی توجہ سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Afaq Khan (@afaqueniazi)

انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ نے بھی بالکل یہی چاہا ہے، میری اہلیہ چاہتی ہیں کہ ان کی زندگی پرائیویٹ رہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں