ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

چاہت فتح علی کی وجہ سے ہمارے گلوکاروں کی تذلیل ہورہی ہے: شفقت امانت علی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار شفقت امانت علی نے چاہت فتح علی خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

حال ہی میں گلوکار شفقت امانت علی نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے چاہت فتح علی خان کو اسٹار بنانے والے لوگوں پر شدید غصے کا اظہار کیا۔

پاکستانی گلوکار نے کہا کہ ’ چاہت فتح کو اسٹار بنتا دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے، ہمارے لوگوں نے مذاق مذاق میں موسیقی کا مذاق اُڑانا شروع کردیا ہے، ان کی وجہ سے ہمارے گلوکاروں کی تذلیل ہورہی ہے۔

- Advertisement -

شفقت امانت علی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ چاہت فتح کو  گلوکار کہہ کر پکارتے ہیں اور اسے گلوکار سمجھتے ہیں، لوگ چاہت کو یہ بھی کہتے کہ انہوں نے اپنا نیا گانا ریلیز کردیا ہے۔

گلوکار نے کہا کہ چاہت فتح علی آپ کے ملک کی موسیقی اور گلوکاروں کا مذاق اڑا رہا ہے اور لوگوں نے اس کو اتنا وائرل کردیا ہے، انہیں اسٹار بنانے کا قصور ہمارے ہی لوگوں کا ہے۔

شفقت امانت علی نے کہا کہ ہمارے لوگ ایسا ہی فضول مواد دیکھنا پسند کرتے ہیں، سب کو تماشہ دیکھنا ہے، ہمارے یہاں کوئی بھی بندا بڑا یا کوئی فضول کام کرتا ہے لوگ اسے اتنا ہی وائرل کرتے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد ہم لوگ اس کے اثرات دیکھیں گے، جب مستقبل میں اس کا اثر ہمارے بچوں پر ہوگا تو اس وقت ہمیں اپنی غلطی کا احساس ہوگا کہ ہمیں مذاق میں اس بندے کو اتنا سپورٹ نہیں کرنا چاہیے تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں