تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

تعلیمی ادارے کھلنے سے چند گھنٹے قبل شفقت محمود کا اہم بیان

اسلام آباد: وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے تعلیمی ادارے کھلنے سے چند گھنٹوں قبل اہم بیان جاری کردیا۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل وزیرتعلیم شفقت محمود نے یکم فروری سے پرائمری اسکول اوریونیورسٹیاں کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرونا کی وجہ سےتعلیم کا کافی نقصان ہوا ہے۔

یاد رہے وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے ٹھٹھہ میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم یکم فروری سےتعلیمی ادارے کھولنے پر متفق ہیں، تمام تعلیمی ادارے یکم فروری کو کھل جائیں گے، ہم نے امتحانات اورتعلیمی سال کوبھی آگے بڑھا دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمد نے اعلان کیا کہ ’باقی تمام تعلیمی ادارے کل سے کھلنے جارہے ہیں‘۔

انہوں نے طلب علموں کے لیے نیک خواہش کا اظہار بھی کیا۔

یاد رہے 15 جنوری کو این سی او سی کے اجلاس میں 9 ویں سے 12ویں جماعت تک کے تعلیمی ادارے 18جنوری سے کھولنے کا فیصلہ  کیا گیا تھا جبکہ پہلی سے 8ویں جماعت تک کے اسکولز کھولنے کے فیصلے میں ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی تھی۔

شفقت محمود نے کہا تھا کہ یکم سے 8ویں جماعت کے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ یونیورسٹیز اوردیگر تعلیمی ادارے بھی یکم فروری سے کھولیں گے۔

واضح رہے کہ تمام صوبوں کے وزارئے تعلیم نے تعلیمی اداروں کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری ہونے والی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔

اسکول کے لیے ایس او پیز

اسکول، کالج یا یونیورسٹی جانے والے طالب علم کا عمارت کے احاطے میں داخل ہونے سے قبل درجہ حرارت چیک کیا جائے گا، علاوہ ازیں فیس ماسک لازمی ہوگا اور انتظامیہ کی جانب سے طالب علموں کو سینیٹائزر بھی فراہم کیا جائے گا، علاوہ ازیں منتظمین طالب علموں کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے بھی پابند ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -